0
Monday 21 Nov 2022 02:21

ایرانی معیشت امسال 6 تا 8 فیصد پیشرفت کر جائیگی، مائیک پمپیو کی دہائی

ایرانی معیشت امسال 6 تا 8 فیصد پیشرفت کر جائیگی، مائیک پمپیو کی دہائی
اسلام ٹائمز۔ سابق انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر کام اور ایرانی سپاہ پاسداران کے اس وقت کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں بنیادی کردار ادا کرنے والے مائیک پمپیو نے ناچار ایرانی پیشرفت کے تسلسل اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی ای مجلے جے این‌ ایس کے ساتھ گفتگو میں مائیک پمپیو نے تمام مکاری و دھوکہ دہی کے باوجود بھی امریکہ کی منہ بولتی ناکامی کا برملا اعتراف کر لیا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہماری جانب سے پابندیوں پر عملدرآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مائیک پمپیو نے کہا کہ اگر آپ پابندیوں کو اٹھا لیں یا ان پر عملدرآمد نہ کریں تو ان دونوں کاموں کا نتیجہ ایک ہی ہے! اس حوالے سے اپنی گفتگو میں مائیک پمپیو نے ایران کی مسلسل ترقی کا بھی اعتراف کیا اور کف افسوس ملتے ہوئے کہا کہ جاری سال کے دوران ایرانی معیشت بھی 6 تا 8 فیصد پیشرفت کر جائے گی، جو انتہائی خطرناک امر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1025856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش