0
Friday 30 Sep 2011 10:42

کراچی، رضویہ سوسائٹی اور الفلاح میں پولیس کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد

کراچی، رضویہ سوسائٹی اور الفلاح میں پولیس کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کی ٹیموں نے رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رات گئے پولیس نے رضویہ سوسائٹی کا محاصرہ کیا، پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے تلاشی کے دوران دو کلاشنکوف، ایک ٹی ٹی پستول، ایک سیون ایم ایم اور ایک ایم ایم رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب الفلاح کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد پولیس نے 23 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔ وائرلیس گیٹ کے قریب واقع ریلوے کالونی میں دو گروہوں میں تصادم ہوا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر نے بتایا کہ تصادم لینڈ مافیا اور بھتہ خور گروپوں کے درمیان ہوا ہے، جس کے بعد 23 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ الفلاح میں مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


خبر کا کوڈ : 102586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش