0
Monday 21 Nov 2022 17:36

روس میں ایرانی ڈرون طیاروں کی تیاری سے متعلق امریکی دعوے کی ماسکو کیجانب سے سخت تردید

روس میں ایرانی ڈرون طیاروں کی تیاری سے متعلق امریکی دعوے کی ماسکو کیجانب سے سخت تردید
اسلام ٹائمز۔ روسی صدارت محل کرملن پیلس کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے روس میں ایرانی ڈرون طیاروں کی تیاری سے متعلق امریکی میڈیا کے دعوے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں دیمتری پیسکوف نے ایرانی ڈرون طیاروں سے متعلق امریکی دعوے کے بارے ایک سوال کے جواب میں تاکید کی ہے کہ مغربی میڈیا کو ڈرون طیاروں کی تیاری کے مبینہ ایرانی و روسی منصوبے سے متعلق اپنی نشر کردہ معلومات پر وضاحت پیش کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر دیمتری پیسکوف نے زور دیتے ہوئے واضح طور پر کہا: "نہیں! کسی طور نہیں! معلوم نہیں واشنگٹن پوسٹ نے یہ بے بنیاد اطلاعات کہاں سے حاصل کی ہیں! آپ خود انہی کے ساتھ رابطہ کریں! "

روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی نے اس حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی و اتحادی انٹیلیجنس اطلاعات کی بناء پر دعوی کیا ہے کہ ماسکو نے، روس کے اندر جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری کے حوالے سے تہران کے ساتھ مشارکت پر اتفاق کر لیا ہے۔ امریکی اخبار نے مبینہ طور پر 3 آگاہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ روسی سرزمین پر ایرانی ڈرون طیاروں کی تیاری پر دونوں ممالک کے درمیان جاری ماہ نومبر کے اوائل میں اتفاق نظر حاصل ہوا تھا جبکہ اس حوالے سے ایرانی حکام کا خیال ہے کہ روسی سرزمین پر ڈرون طیاروں کی تیاری کے ذریعے وہ امریکی پابندیوں سے بچ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1025973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش