QR CodeQR Code

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی جوان شہید

21 Nov 2022 18:25

اپنے ایک بیان میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ "محمود السعدی" نامی فلسطینی جوان صیہونی فوجیوں کیجانب سے پیٹ میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی وزارت صحت نے مغربی کنارے کے شہر "جنین" میں صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر دی ہے۔ اس حوالے سے فلسطین کی ہیلتھ منسٹری نے اعلان کیا ہے کہ آج سوموار کے دن اسرائیلی فوجیوں نے "جنین" پر حملے کے دوران فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "محمود السعدی" نامی فلسطینی جوان صیہونی فوجیوں کی جانب سے پیٹ میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے جنین پر حملہ کیا، حملہ کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنے اسنائپرز کو مختلف گھروں کی اوٹ میں چھپا دیا اور "راتب البالی" کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد اسے گرفتارکر لیا۔

اس کارروائی کے دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا اور صحافیوں کو متعلقہ واقعے کی رپورٹنگ کرنے سے روکے رکھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے مغربی کنارے کے شہروں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں فلسطینیوں کو گرفتار اور شہید کرنے میں شدت آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025975/مغربی-کنارے-میں-ایک-فلسطینی-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org