QR CodeQR Code

قدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپیں

22 Nov 2022 04:04

اپنی رپورٹ میں شہاب ویب نیوز کا کہنا تھا کہ صیہونی انٹیلی جنس فورسز کے چند اہلکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے "سلوان" کے محلے "بطن الھوی" پر چھاپہ مارا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی ہے۔ فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی کہ اتوار کی رات مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی حصے میں واقع "الواد اسٹریٹ" کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران صیہونی فوجیوں نے یروشلم کے قدیمی علاقے میں واقع "باب الاسباط" میں "محمد ابو صبیح" اور "راشد الصباح" نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا اور "اسلام الشربتی" نامی ایک اور نوجوان کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہاب ویب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی انٹیلی جنس فورسز کے چند اہلکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے "سلوان" کے محلے "بطن الھوی" پر چھاپہ مارا۔

رام اللہ میں صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع "کوبر" قصبے سے "معتز البرغوثی" نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ نوجوان ترمسعایا قصبے کے داخلی دروازے پر واقع "طیار" فوجی کراسنگ سے گزرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ "جنین" میں بھی صیہونی فوجیوں نے "ضیاء ابو جمھور" نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب "المنار" نے رام اللہ کے شمال مغربی گاؤں "نبی صالح" کے داخلی دروازے پر صیہونی حکومت کے ایک واچ ٹاور پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1025979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025979/قدس-اور-مغربی-کنارے-میں-فلسطینیوں-صیہونی-فوج-کے-درمیان-جھڑپیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org