QR CodeQR Code

چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

21 Nov 2022 19:21

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ بھکاریوں نے چیف آف آرمی اسٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے، یہ امر قابل مذمت ہے، امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور صاف شفاف الیکشن کو طول دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھکاریوں نے چیف آف آرمی اسٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے، یہ امر قابل مذمت ہے، امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور صاف شفاف الیکشن کو طول دے گی، یہ ناممکن ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضہ ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو، چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی و استحکام کو داؤ پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1025981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025981/چند-مفاد-پرستوں-نے-اپنے-مفادات-کے-خاطر-قومی-سلامتی-کو-داؤ-پر-لگایا-ہوا-ہے-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org