0
Monday 21 Nov 2022 19:29

ہمیں تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے، علامہ شبیر میثمی

ہمیں تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیم کی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں، موجودہ سسٹم بہت مشکل ہوتا چلا جارہا ہے، مختلف اندورنی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، اس حوالے سے تنظیمی افراد کی ذمہ داری اور وسیع ہو جاتی ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ دس کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتے ہیں اور الحمد اللہ ہماری تنظیم جس کی سرپرستی محافظ عزاداری سید الشہداء، سفیر امن، اتحاد بین المسلمین کے بانی علامہ سید ساجد علی نقوی کر رہے ہیں، ہم کو اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب زدگان کے حوالے سے جن رضا کاروں نے خدمت انجام دی ہیں اللہ تعالی ان کی زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو علامہ ساجد نقوی کے رضا کاروں نے احسن انداز میں انجام دیا اور ابھی تک دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1025982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش