QR CodeQR Code

کسان پریشان اور نوجوانوں کے خواب چکنا چور، راہل گاندھی

21 Nov 2022 20:40

بھارت جوڑو یاترا کو روک کر کانگریس امیدواروں کیلئے انتخابی تشہیر کرنے گجرات پہنچے راہل گاندھی نے پہلی ریلی سورت میں کی جہاں مودی کیساتھ ساتھ بی جے پی کے عوام مخالف پالیسیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ گجرات اسمبلی انتخاب 2022ء کے پیش نظر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج گجرات میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ بھارت جوڑو یاترا کو روک کر کانگریس امیدواروں کے لئے انتخابی تشہیر کرنے گجرات پہنچے راہل گاندھی نے پہلی ریلی سورت میں کی جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے عوام مخالف پالیسیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 دنوں سے ہم لوگ یاترا ’بھارت جوڑو یاترا‘ کر رہے ہیں۔ لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ یاترا پر چل رہے ہیں۔ سبھی ذات اور مذہب کے لوگ اس میں شامل ہیں۔ اس یاترا کے دوران دو لوگ شہید بھی ہوئے ہیں، لیکن یاترا نہیں رکی۔ یہ یاترا آپس میں بھائی چارہ بڑھانے، لوگوں کو جوڑنے اور لوگوں کے مسائل کو جاننے سمجھنے کے لئے شروع ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025983/کسان-پریشان-اور-نوجوانوں-کے-خواب-چکنا-چور-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org