QR CodeQR Code

اسد الدین اویسی کا اسمبلی امیدوار کانگریس میں شامل

21 Nov 2022 21:00

باپو نگر اسمبلی سیٹ سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار شاہنواز خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس سے ہاتھ ملایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی مجلس اتحاد المسلمین اور عام آدمی پارٹی پر الزام لگاتی رہی ہے کہ یہ دونوں پارٹی بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم ہیں اور گجرات میں بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے میدان میں اتریں ہیں۔ جیسے جیسے ووٹ ڈالنے کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں ویسے ویسے ریاست میں انتخابی بخار بھی اپنے شباب پر پہنچ رہا ہے۔ ایسے میں ایک دلچسپ تبدیلی سامنے آئی ہے اور وہ تبدیلی احمد آباد شہر کی باپو نگر اسمبلی سیٹ میں سامنے آئی ہے۔ اس اسمبلی سیٹ پر اسد الدین اویسی کی پارٹی نے جس امیدوار کو میدان میں اتارا تھا وہ کانگریس میں شامل ہوگیا ہے۔ اب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اس کو لیکر ناراض ہیں۔ واضح رہے کہ باپو نگر اسمبلی سیٹ سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار شاہنواز خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس سے ہاتھ ملایا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر جگدیش ٹھاکر نے ہفتہ کو گجرات ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ان کو کانگریس میں شامل کیا۔


خبر کا کوڈ: 1025985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025985/اسد-الدین-اویسی-کا-اسمبلی-امیدوار-کانگریس-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org