QR CodeQR Code

ایران میں شر پھیلانے والے امریکہ اور اسرائیل سے ہدایات لے رہے ہیں، شیخ نعیم قاسم

21 Nov 2022 19:42

اپنے ایک ٹویٹ میں حزب‌ الله کے نائب سربراہ نے لکھا کہ ہم سب کو رہبر معظم کی بصیرت، سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی اور اس عظیم قوم کی آزادی، مقاومت اور خطے میں علمی ترقی پر اعتماد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی و سیاسی جماعت حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے فسادات کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ ہے، انہوں نے کہا کہ اس دوران ایرانی عوام نے جمہوری اسلامی اور ولایت فقیہ سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس مرحلے سے بھی گزر جائیں گے۔ شیخ نعیم قاسم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ چند گروہوں کی جانب سے ایران میں جو کچھ آزادی کے نام پر ہو رہا ہے، فتنہ و فساد ہے۔ کیونکہ وہ افراتفری ایجاد کرنے کے لئے بے گناہ لوگوں کو سڑکوں پر لاتے ہیں۔ امریکہ و اسرائیل کی خواہش پر فتنہ برپا کرنے والوں کی تعداد کم اور مشکوک ہے۔

حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایرانی عوام نے ملین امن مارچ اور مظلوم شہداء کے جنازوں میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے اسلامی جمہوریہ اور ولایت فقیہ سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران 43 سالوں سے ظالم طاقتوں کے سامنے کھڑا ہے، پس اس آزمایش سے بھی نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ و اسرائیل کی ایران مخالف مشکوک حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم سب کو رہبر معظم کی بصیرت، سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی اور اس عظیم قوم کی آزادی، مقاومت اور خطے میں علمی ترقی پر اعتماد ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025987/ایران-میں-شر-پھیلانے-والے-امریکہ-اور-اسرائیل-سے-ہدایات-لے-رہے-ہیں-شیخ-نعیم-قاسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org