QR CodeQR Code

عمران خان قوم کا مسیحا اور امید کی آخری کرن ہے، صاحبزادہ حامد رضا

21 Nov 2022 20:10

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کا دھرنا سیاست کے دھاروں کا رخ بدل دے گا۔ قوم نے گولی اور گالی کی سیاست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کا نوٹس لے۔ تسنیم حیدر کے سنسنی خیز انکشافات کی تحقیقات لازمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان 26 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔ حکومتی اور ریاستی جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان قوم کا مسیحا اور امید کی آخری کرن ہے۔ 26 نومبر کا دھرنا سیاست کے دھاروں کا رخ بدل دے گا۔ قوم نے گولی اور گالی کی سیاست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کا نوٹس لے۔ تسنیم حیدر کے سنسنی خیز انکشافات کی تحقیقات لازمی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمنِ طلبہ اسلام ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری محمد احمد فریدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈیموکریسی ڈاکو کریسی بن چکی ہے۔ نااہل امپورٹڈ حکومت کیخلاف عوام کی بیزاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ سیاست کے فرعونوں نے قومی خزانہ لوٹنے کے بعد این آر او حاصل کرکے مقدمات ختم کروائے ہیں۔ طبقاتی نظام تمام مسائلِ کی جڑ ہے۔ چہرے نہیں نظام بدے گا تو عوام کا مقدر بدلے گا۔ بالا دست طبقے نے سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025992/عمران-خان-قوم-کا-مسیحا-اور-امید-کی-آخری-کرن-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org