QR CodeQR Code

ایک طرف ڈانس دوسری طرف تبیلغ، ڈاکٹر ذاکر نائیک فیفا ورلڈ کپ میں لیکچرز دینے پہنچ گئے

21 Nov 2022 20:42

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیفا ورلڈ کپ 2022کی شروعات سے قبل معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی قطر پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے، سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداح کی بڑی تعداد بھی دوحہ میں موجود ہوگی، جہاں وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کا بھرپور مظاہرہ کروایا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1025998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025998/ایک-طرف-ڈانس-دوسری-تبیلغ-ڈاکٹر-ذاکر-نائیک-فیفا-ورلڈ-کپ-میں-لیکچرز-دینے-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org