0
Monday 21 Nov 2022 20:42

ایک طرف ڈانس دوسری طرف تبیلغ، ڈاکٹر ذاکر نائیک فیفا ورلڈ کپ میں لیکچرز دینے پہنچ گئے

ایک طرف ڈانس دوسری طرف تبیلغ، ڈاکٹر ذاکر نائیک فیفا ورلڈ کپ میں لیکچرز دینے پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ فیفا ورلڈ کپ 2022کی شروعات سے قبل معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی قطر پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے، سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداح کی بڑی تعداد بھی دوحہ میں موجود ہوگی، جہاں وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کا بھرپور مظاہرہ کروایا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1025998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش