QR CodeQR Code

ناصر شیرازی کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، سیلاب متاثرہ مساجد و گھروں کی تعمیرنو کا آغاز

21 Nov 2022 22:39

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، انجمن حسینہ کے باقر حسین جاوا اور مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے خطاب بھی کیا جبکہ ضلعی اور صوبائی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی اور ان کی کابینہ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور انجمن حسینہ خواجگان لاہور کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں بیت امام علی علیہ السلام پراجیکٹ کے تحت مختلف دیہاتوں میں گھروں اور مساجد کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔ مستحقین میں ایک کمرے کے گھر کی تعمیر کے لئے پہلی قسط نقد رقم کی صورت میں تقسیم کر دی گئی۔

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، انجمن حسینہ کے باقر حسین جاوا اور مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے خطاب بھی کیا جبکہ ضلعی اور صوبائی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب کے تمام تر انتظامات ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سید انعام حیدر زیدی اور ان کی ٹیم نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 1026015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026015/ناصر-شیرازی-کا-ڈیرہ-غازی-خان-دورہ-سیلاب-متاثرہ-مساجد-گھروں-کی-تعمیرنو-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org