QR CodeQR Code

شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، رجب طیب اردوان

21 Nov 2022 22:02

قطر سے ترکیہ پہنچنے پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام، ہماری وزارت دفاع اور چیف آف اسٹاف مشترکہ طور پر طے کرینگے کہ ہمارے زمینی دستوں کو کس قوت سے کارروائی کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم شام میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔ قطر سے ترکیہ پہنچنے پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کارروائیاں صرف فضائی آپریشن تک محدود رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام، ہماری وزارت دفاع اور چیف آف اسٹاف مشترکہ طور پر طے کریں گے کہ ہمارے زمینی دستوں کو کس قوت سے کارروائی کرنی چاہیئے۔ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ہمارے علاقے کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ خیال رہے کہ شام کے علاقے سے ترکیہ کے سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 1026023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026023/شام-میں-زمینی-کارروائیاں-کرسکتے-ہیں-رجب-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org