0
Tuesday 22 Nov 2022 00:27

ٹانک میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹانک میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے منشیات سمگلرز کو پابند سلاسل
 کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان نے پریس کانفرنس کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کرنے کی افسران بالا کی دوٹوک ہدایات اور براہ راست نگرانی میں آج ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر گل ولی خان کو نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم نے پیزو روڈ پر بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی خفیہ اطلاع دی۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹانک پیزو روڈ پر حاجی ذوالفقار بھٹہ خشت کے مقابل ناکہ بندی عمل لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران ٹانک کی جانب سے آتے ہوئے ایک پیلے رنگ کی دس ویلر گاڑی رجسٹریشن نمبر TAA-929 کو روک کر ڈرائیور ملزم ارشد حیات ولد عمر حیات سکنہ کلاں میرخیل ضلع بنوں اور ساتھ بیٹھے ہوئے ملزم راج میل ولد محراب دین تحصیل لنڈی کوتل ضلع خیبر کو نیچے اتار کر تلاشی شروع کی گئی، جس کے دوران گاڑی کے اندر فرنٹ سائیڈ کے خفیہ خانوں سے 120 پیکٹ چرس برآمد ہوئی، جو وزن کرنے پر 150 کلو گرام تھی۔ ڈی ایس پی جنڈولہ کا کہنا تھا کہ اتنی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش