QR CodeQR Code

سمری آئے نہ آئے، ایک دو دن میں آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائیگا، رانا ثناء اللہ

21 Nov 2022 23:47

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مارچ اب لانگ مارچ رہا نہیں، اب وہ ایک اجتماع کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی احمقانہ سوچ ہے کہ اس طرح سے اس معاملے کو پریشرائز کرسکے گا، عمران خان کا مقصد تعیناتی پر اثر انداز ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری آئے یا نہ آئے، ایک دو دن میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل آج شروع ہوگیا، جو ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گا، وزیراعظم ہاؤس نے سمری طلب کی ہے، وزارت دفاع نے بھجوانی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 18 نومبر کو ایک وجہ تھی، ایک افسر کی ریٹائرمنٹ ہونا تھی، جو نام جی ایچ کیو سے آئیں گے، انہی ناموں سے تعیناتی ہوگی، میرا خیال ہے کہ 22 یا 23 نومبر تک سمری آجائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا مارچ اب لانگ مارچ رہا نہیں، اب وہ ایک اجتماع کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی احمقانہ سوچ ہے کہ اس طرح سے اس معاملے کو پریشرائز کرسکے گا، عمران خان کا مقصد تعیناتی پر اثر انداز ہونا ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ہے، وہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، سمری بھی آئے گی اور اس میں سے ایک نام بھی فائنل ہوگا، یہ ایک آدمی ادارے کو بلیک میل کر رہا ہے، یہ کہہ رہا ہے کہ ادارے کو سیاست میں گھسیٹوں گا، آئینی حدود سے نکالوں گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اثاثوں سے متعلق تفصیل آج ہی کیوں لیک ہوئی؟ آج تفصیل لیک ہونے کے پیچھے بھی تو کوئی ڈیزائن ہوگا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی اجازت سے عدالت کے ذریعے باہر گئے تھے، جب علاج مکمل ہو جائے گا تو نواز شریف واپس آجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026046/سمری-آئے-نہ-ایک-دو-دن-میں-آرمی-چیف-کی-تعیناتی-کا-عمل-مکمل-ہوجائیگا-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org