QR CodeQR Code

سعودی عرب کیجانب سے اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار بڑھانے پر بات چیت کی تردید

22 Nov 2022 00:30

امریکی اخبار نے سعودی عرب اور اوپیک ملکوں کی تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات شروع کرنے کی خبر دی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک پلس ممالک کا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار بڑھانے پر بات چیت کی تردید کردی۔ سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک اجلاس میں تیل کی پیداوار میں اضافے پر بات نہیں کر رہے، سب جانتے ہیں کہ اوپیک پلس میٹنگ سے پہلے کسی فیصلے پر بات نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک پلس کی یومیہ 2 ملین بیرل کی کٹوتی 2023ء کے آخر تک رہے گی۔ عبدالعزیر بن سلمان نے یہ بھی کہا کہ رسد، طلب توازن کے لیے پیداوار میں کمی کی ضرورت پر مداخلت کے لیے تیار رہیں گے۔ امریکی اخبار نے سعودی عرب اور اوپیک ملکوں کی تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات شروع کرنے کی خبر دی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک پلس ممالک کا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1026049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026049/سعودی-عرب-کیجانب-سے-اوپیک-اجلاس-میں-تیل-پیداوار-بڑھانے-پر-بات-چیت-کی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org