QR CodeQR Code

گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف ہے، طارق بشیر چیمہ

22 Nov 2022 02:19

وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف بڑھنے لگا، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا، مگر پھر امدادی قیمت 4 ہزار روپے من کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح آٹے کا تھیلا 32 سو روپے کا ہو جائے گا، کیا کوئی دہاڑی دار 32 سو کا آٹے کا تھیلا خرید سکتا ہے، وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹیفکیشن ہی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں شوگر اور گندم سمیت ہر صنعت کو مافیا آپریٹ کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026069/گندم-کی-امدادی-قیمت-پر-وفاق-اور-سندھ-میں-اختلاف-ہے-طارق-بشیر-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org