0
Tuesday 22 Nov 2022 07:04

چین، فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

چین، فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ چین کے وسطی صوبے ہینان (Henan) کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق گذشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش