0
Tuesday 22 Nov 2022 02:13
یقین ہے کہ جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا، وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا

اداروں کو اپنا سمجھتا ہوں، لیکن سیاست میں عمران خان کیساتھ ہوں، شیخ رشید

اداروں کو اپنا سمجھتا ہوں، لیکن سیاست میں عمران خان کیساتھ ہوں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا، وہ سیاسی گند نہیں اٹھائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی استحکام میں اداروں کا اہم کردار ہے اور وہ یہ کردار خاموشی سے بھی ادا کرسکتے ہیں، اداروں کو اپنا سمجھتا ہوں، لیکن سیاست میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ دن پہلے کہا کہ اہم تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ بیان پہلے دے دیتے تو اچھا ہوتا۔ شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ نگراں حکومت کی زیادہ مدت کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے، مجھے نہیں معلوم عمران خان راولپنڈی آنے کے بعد کیا کریں گے، مگر اسے مزید چوک چوراہے میں رہنا پڑے تو وہ رہ لیں گے، ہوسکتا ہے کہ وہ راولپنڈی میں جلسہ دن کی روشنی میں ختم کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام شدت سے بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے معاشی طور پر بہت نقصان ہو رہا ہے، ملک ہم سب کا ہے، معیشت کے لیے سب کو بھرپور کام کرنا ہوگا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر دفاع، وزیر داخلہ جیسے بیانات دے رہے ہیں، عہدوں کی اہمیت کو سمجھیں، دنیا سیاست دان کے بیان کو دیکھتی ہے اور اپنی رائے قائم کرتی ہے، ملک ہے تو ہم ہیں، سب سیاست دانوں کو ملک کا سوچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی سازش ناکام ہوئی، عظیم صحافی ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، میری دعا اور امید بھی ہے کہ ملکی بہتری کے لیے فیصلے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1026080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش