QR CodeQR Code

شدت پسندی اور فرقہ واریت ملک کے لئے خطرناک ہے، گورنر پنجاب

22 Nov 2022 21:51

جماعت اہلحدیث کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی اور قرآنی تعلیمات کو سکولوں میں لازمی قرار دینے کا فیصلہ میں نے اپنی نواز شریف کی حکومت کے دور میں وفاقی وزیر تعلیم ہوتے ہوئے نافذ کیا جس پر آج تک اللہ کے فضل سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں عمل ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے جماعت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کو کتاب توضیح القرآن کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے وفد کی حافظ عبدالغفار روپڑی کی قیادت میں وفد نے مولانا حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، مولانا حافظ عبدالوحید روپڑی، مولانا سلمان شاکر، حافظ سمیع اللہ، مولانا بشیر سلفی، مولانا امجد اقبال گھمن، پروفیسر عبدالمجید قاری، محمد فیاض اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ دینی اور قرآنی تعلیمات کو سکولوں میں لازمی قرار دینے کا فیصلہ میں نے اپنی نواز شریف کی حکومت کے دور میں وفاقی وزیر تعلیم ہوتے ہوئے نافذ کیا جس پر آج تک اللہ کے فضل سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں عمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت ملک کے لئے خطرناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026087/شدت-پسندی-اور-فرقہ-واریت-ملک-کے-لئے-خطرناک-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org