0
Tuesday 22 Nov 2022 10:22

ایران نے امریکی و اسرائیلی ڈرون طیاروں کو ہیک کرنے میں مہارت حاصل کر لی ہے، صیہونی رپورٹ

ایران نے امریکی و اسرائیلی ڈرون طیاروں کو ہیک کرنے میں مہارت حاصل کر لی ہے، صیہونی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ معروف صیہونی سائبر سکیورٹی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے، امریکی و اسرائیلی ڈرون طیاروں کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مہارت حاصل کر لی ہے۔ صیہونی روزنامے یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی تھنک ٹینک میں تقریر کرتے ہوئے "کلیئر اسکائی" کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈالف نے دعوی کیا ہے کہ ایران، پیشرفتہ امریکی و اسرائیلی ڈرون طیاروں کو ہیک کرنے سمیت تمام سائبر میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوا چکا ہے۔ ڈالف نے کہا کہ ایران نے سائبر وار سے متعلق اپنی صلاحیتوں میں نہ صرف انتہائی توسیع کی ہے بلکہ اب وہ "زیرو ڈے" پر پہنچنے کے بھی انتہائی قریب آ چکا ہے جبکہ "زیرو ڈے" نامی صلاحیت اس وقت صرف امریکی، روسی و چینی ہیکروں کو ہی حاصل ہے جو سائبر وار کے تمام میدانوں میں مہارت رکھنے ساتھ ساتھ خصوصا کسی بھی قسم کے انفراسٹرکچر کو ہیک کر کے ناکارہ بنا سکتے ہیں۔

معروف صیہونی سائبر سکیورٹی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران نے سائبر حملوں سے متعلق اپنی صلاحیتوں میں توسیع کو تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی دوسرے فریق کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کو بھی اس میں شریک بنا لیا ہے۔ ڈالف نے البانیہ پر ایران کے مبینہ سائبر حملے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ البانیہ کے خلاف ایران کا سائبر حملہ انتہائی پیشرفتہ اور کامیاب تھا کیونکہ بالکل اسی وقت جب البانیہ میں وہاں کی حکومت کے ساتھ (ایران مخالف مسلح دہشتگرد تنظیم) مجاہدین خلق (المعروف منافقین) کی کانفرنس کا آغاز ہونے کو تھا؛ البانیہ کا پورے کا پورا انٹرنیٹ نیٹورک ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا! اس موقع پر صیہونی کمپنی کے سربراہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حتی ایران، (غاصب صیہونی رژیم) اسرائیل کے کئی ایک چینل اور محکمہ دفاع کے نیٹورکس کو بھی بارہا ہیک کر چکا ہے تاہم (غاصب) اسرائیلی حکام نے عالمی میڈیا کو اس کی بھنک بھی نہ پڑنے دی! اس حوالےسے اپنی گفتگو کے آخر میں ڈالف نے کہا کہ ایران نے اپنی ان کامیابیوں کو اپنی صلاحیتوں کے تحفظ کے لئے ہی تاحال منظر عام پر نہیں آنے دیا جبکہ دوسری جانب (غاصب) اسرائیلی حکام بھی اپنی شرمساری اور اپنے سسٹموں کے بھاری نقصان کے طشت از بام ہو جانے کے خوف سے چپ سادھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش