QR CodeQR Code

چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

22 Nov 2022 10:58

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026110/چین-پاکستان-کے-ساتھ-سی-پیک-منصوبوں-پر-عملی-تعاون-کو-تیز-کرنے-کیلئے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org