QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے ذمے جو کام تھے وہ مکمل ہو چکے، چیف الیکشن کمشنر

22 Nov 2022 11:22

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ دستیاب سکیورٹی سے ایک ہی دن میں پورے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے ذمے جو کام تھے وہ مکمل ہو چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستیاب سکیورٹی سے ایک ہی دن میں پورے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1026114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026114/بلدیاتی-انتخابات-سے-متعلق-الیکشن-کمیشن-کے-ذمے-جو-کام-تھے-وہ-مکمل-ہو-چکے-چیف-کمشنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org