0
Tuesday 22 Nov 2022 12:02

یوم شہدائے نیلم کی تقریب 23 نومبر کو آٹھ مقام ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہو گی

یوم شہدائے نیلم کی تقریب 23 نومبر کو آٹھ مقام ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہو گی
اسلام ٹائمز۔ یوم شہدائے نیلم 23 نومبر‘ کی تقریب آٹھ مقام ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں 23 نومبر 2016ء سمیت جملہ شہداء کوخراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 23نومبر2022ء کو نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر ڈسٹرکٹ کمپلیکس آٹھ مقام میں ’’یوم شہدائے نیلم 23 نومبر‘‘ قومی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ تقریب میں لائن آف کنٹرول وادی نیلم میں ماضی کے جملہ شہداء کو خراج تحسین اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ 23نومبر 2016ء کو انڈین آرمی نے نگدر کنارے کے مقام پر مسافر بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ حکومت آزادکشمیر ہر سال کی طرح امسال بھی 23نومبر 2016ء کے جملہ شہداء اور غازیوں سمیت لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سول سوسائٹی پر مشتمل کمیٹی کے اشتراک سے تقریب ‘‘یوم شہداء نیلم‘‘ منائے گی۔ تقریب یوم شہدائے نیلم کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جس کے چیئرمین مفتی خالد (ر)پرنسپل، ممبر صدر پریس کلب نیلم، صدر پرائیویٹ سکول ایسویسی ایشن، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، یوتھ اینڈ کلچر نیلم، صدر انجمن تاجران، ممبر پریس فاؤنڈیشن نیلم شامل ہیں۔ تقریب میں شرکت کیلئے ممبران اسمبلی شاہ غلام قادر، میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ اور اداروں کے سربراہان، سیاستدانوں مختلف یونین سمیت علاقہ کے سیاسی و سماجی عمائدین کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش