0
Tuesday 22 Nov 2022 13:21

قرآن پاک کے ترجمہ میں تحریف، وزیراعظم و وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز طلب

قرآن پاک کے ترجمہ میں تحریف، وزیراعظم و وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز طلب
اسلام ٹائمز۔ قرآن پاک کے ترجمہ میں تحریف اوربغیر اجازت چھاپنے کا معاملہ، وزیراعظم و وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز کو طلب کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے طلبی کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی درخواست پر تین صفحات کا عبوری تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے حکم نامے میں تحریر کیا کہ پولیس، سی ٹی ڈی، محکمہ داخلہ، اوقاف، چئیرمین علما بورڈ اور اوقاف کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی اور صوبائی محکموں کا اہم اور حساس معاملے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ ان کی عدم دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ عدالت اس رویے کو نظرانداز نہیں کر سکتی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر متعلقہ محکموں کے افسران پیش ہو کر بتائیں کہ عدالتی فیصلے پر عمل کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی حکومتوں کا موقف بیان کرنے کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹریز بھی 7 دسمبر کو پیش ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1026139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش