1
3
Tuesday 22 Nov 2022 14:01

گیارہویں جماعت کی کتاب میں متنازعہ مواد کا انکشاف، پابندی عائد

گیارہویں جماعت کی کتاب میں متنازعہ مواد کا انکشاف، پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ گیارہویں کی کتاب میں متنازعہ مواد شائع ہونے کا انکشاف، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے "آئینہ عمرانیات" پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گیارہویں کی کتاب میں متنازع مواد چھاپنے کا انکشاف ہونے کے بعد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے کارروائی کی ہے، متنازعہ مواد والی کتاب پبلش کرنے پر ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے نوٹس لیا۔ ماہرین تعلیم کی جانب سے اعتراضات اُٹھانے کے بعد ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہوش آیا ہے۔

کتاب کے صفحہ 242 پر اسلام کو معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پردے کو بھی معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عورتوں کو مردوں کیساتھ چلنا ہوتا ہے، اس لئے یہ پردہ بھی ایک رکاوٹ ہے۔ کتاب کے مصنفین پروفیسر عبدالغفور رفیقی اور پروفیسر مس فرحت ہیں۔ آئینہ عمرانیات نامی کتاب خالد بک ڈپو اردو بازار نے شائع کی تھی۔ کریکولم بورڈ نے اب کتاب "آئینہ عمرانیات" پر پابندی لگا دی ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں متعدد کتابیں بغیر اجازت کے پرنٹ کی جا رہی ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ بغیر اجازت کتابوں کی پرنٹنگ روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ ماہرین تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ کتابوں پر اعتراضات کیلئے اعلان کردہ شکایت سیل بھی قائم نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 1026142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
کیا پرایز ہے اس کی
ہماری پیشکش