QR CodeQR Code

ایرانی سفیر کی عراق کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

22 Nov 2022 14:39

ملاقات میں قاسم الاعرجی کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت دوسرے ممالک کیساتھ متوازن تعلقات برقرار کرنے اور کسی بھی کانسپریسی کا حصہ بننے سے پرہیز کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بغداد میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور سلامتی کے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز ذرائع کے مطابق، بغداد میں ایران کے سفیر "محمد کاظم آل صادق" نے گذشتہ روز عراقی سکیورٹی کے مشیر "قاسم الاعرجی" سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ عراقی قومی سلامتی کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز قاسم الاعرجی سے ان کے دفتر میں ایرانی سفیر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مذکورہ حکام نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کی خاطر دو طرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور سکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قاسم الاعرجی نے کہا کہ عراقی حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پیدا کرنے اور کسی بھی کانسپریسی کا حصہ بننے سے پرہیز کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق ہمیشہ سے خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک کی اقوام کے مفاد کے لئے خطے میں سلامتی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سفیر نے بھی "محمد شیاع السودانی" کی حکومت کی کامیابی کے لئے مکمل حمایت کا یقین دلایا، انہوں نے بجلی، گیس اور توانائی کے علاوہ دیگر شعبوں میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی، محمد کاظم آل صادق نے کہا کہ شیاع السودانی کی حکومت کی کامیابی ملک میں ترقی اور خدمات کی فراہمی کا زینہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026144/ایرانی-سفیر-کی-عراق-قومی-سلامتی-کے-مشیر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org