0
Tuesday 22 Nov 2022 14:54

ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کریگا، اسرائیل کو امریکی یقین دہانی

ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کریگا، اسرائیل کو امریکی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایویو کوخاوی نے امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کے ساتھ آج امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں ایران کے حوالے سے صلاح مشوروں کے بعد ايرانی جوہری پروگرام کے خلاف بیان جاری کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صیہونی اعلی فوجی عہدیدار کے ساتھ ملاقات میں امریکی مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے جوہری ہتھیاروں تک ایران کی عدم دسترسی کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے لہذا (غاصب صیہونی رژیم) اسرائیل کو اس حوالے سے مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں! اس ملاقات میں امریکی و صہیونی عہدیداروں نے ایران، فلسطین و مشرق وسطی کے بارے مختلف سکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ امریکی مشیر قومی سلامتی نے مشرق وسطی میں انتہائی خطرناک رویے اور خفیہ عسکری جوہری پروگرام کی حامل غیر قانونی طور پر قابض غاصب صیہونی رژیم کے اعلی عسکری نمائندے کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی عدم تیاری کے مسئلے کو امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ذمے لے رکھا ہے لہذا (غاصب) صیہونی اس حوالے سے مکمل طور پر مطمئن رہیں!

واضح رہے کہ نہ صرف ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری ایرانی دفاعی ڈاکٹرائن سے خارج اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اسلامی نظام حکومت میں ممنوع ہیں بلکہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے بھی آج تک جاری ہونے والی اپنی ہر رپورٹ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ جانچ پڑتال اور نگرانی کا نشانہ بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر پرامن اور غیر فوجی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے بھی جوہری ہتھیاروں کی عدم تیاری پر مبنی فتوا جاری ہو چکا ہے جبکہ عالمی استکباری طاقتوں کی خارجہ پالیسی سے آزاد ہونے کے باعث امریکہ و یورپی مثلث برطانیہ، فرانس و جرمنی کی جانب سے تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی سیاست جاری ہے جس کے دوران امت مسلمہ کی متفقہ دشمن، غاصب صیہونی رژیم کو کھل کھیلنے کا موقع میسر آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش