QR CodeQR Code

لبیک یارسول اللہ(ص) کا نعرہ دین دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھاتا ہے، سعد رضوی

22 Nov 2022 15:57

ٹی ایل پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آخری سانس تک نظام مصطفیﷺ اور غلام مصطفی ﷺ کے اعزاز کا تحفظ کرنا ہے، نبی رحمت اللعالمین ﷺ ہماری پہچان ہیں۔ انہوں نے عرس کی تقریبات میں شرکت پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے عرس میں ملک بھر اور دیگر ممالک سے شرکت کرنیوالے لاکھوں کارکنان اور عاشقان مصطفی (ص) کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آخری سانس تک نظام مصطفیﷺ اور غلام مصطفی ﷺ کے اعزاز کا تحفظ کرنا ہے، نبی رحمت اللعالمین ﷺ ہماری پہچان ہیں اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ دین دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھاتا ہے۔
 
حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ کارکنوں نے ملک کے کونے کونے سے شرکت کی اور لاکھوں بوجہ شرکت نہ کر سکے، بے سروساماں ہمارے مہمانوں نے شرکت کرکے ہمیں عزت سے نوازا۔ انہوں نے خصوصی طور پر میڈیا کا عرس تقریبات کی کوریج پر شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے کانفرنس کے جملہ انتظامات کرنیوالے تحریک کے عہدیداروں اور کارکنوں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے عرس کے تین روز تک انتھک اور بے لوث خدمات پیش کیں۔


خبر کا کوڈ: 1026154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026154/لبیک-یارسول-اللہ-ص-کا-نعرہ-دین-دشمنوں-کے-دلوں-پر-دھاک-بٹھاتا-ہے-سعد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org