0
Tuesday 22 Nov 2022 16:06

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سیکورٹی اہلکار تعینات کریں۔ جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1026156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش