0
Tuesday 22 Nov 2022 17:58

کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہرگز نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہرگز نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے پورا شہر پریشان ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس کا ریونیول بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی اور لوگوں کو موقع دیں جو یہاں آکر اچھا کام کر سکیں، کے الیکٹرک کو جو اب تک کر لینا چاہیے، انہوں نے نہیں کیا، کے الیکٹرک کو جو ذمہ داریاں دی گئیں تھی، وہ ان میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ کے الیکٹرک کو ناراض نہیں کرتے، لیکن میں ان کو اعلانیہ ناراض کرتا ہوں، ان کو کہتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، آپ کا جو لائنس کی تجدید ہونی ہے، ایسا نہ ہو کہ اس میں گورنر سندھ رکاوٹ نہ بن جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بالکل ہونے چاہیں، بہت ساری سیاسی جماعتوں کی بشمول میری سیاسی جماعت کے 140 کی درخواست سپریم کورٹ میں تھی، جس کا آرڈر بھی آگیا، لیکن اس پر عمل درامد نہیں ہوا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب تک ڈی لیمٹیشن والا مسئلہ حل نہیں ہوتا اور تمام سیاسی جماعتوں کی الیکشن کیلئے سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی، اس وقت تک الیکشن ہونا سب کیلئے مناسب نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش