QR CodeQR Code

جس دن آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی اس دن عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی، سعید غنی

22 Nov 2022 18:28

تقریب سے خطاب میں وزیر تجارت سندھ نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاسی تاریخ یوٹرن سے بھری پڑی ہے، یہ شخص ملک کو تباہی کے دھانے پر لے جانا چاہتا ہے، ہم سب میثاق معیشت پر یقین رکھتے ہیں تاہم عمران نیازی کو معیشت کی کوئی فکر نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جس دن آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی اس دن عمران خان نیازی کی سیاست ختم ہو جائے گی، لگتا ہے عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے یوٹرن لے لے گا، تاجر برادری نیازی کو میثاق معیشت پر راضی کرلے میں اپنی قیادت کو منا لونگا، تاجر برادری کی جانب سے اسپورٹس سٹی کا  آئیڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جیمخانہ میں معروف تاجر رہنما ایس ایم منیر کی جانب فرسٹ پلس سکسٹی ولڈ کپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاسی تاریخ یوٹرن سے بھری پڑی ہے، یہ شخص ملک کو تباہی کے دھانے پر لے جانا چاہتا ہے، ہم سب میثاق معیشت پر یقین رکھتے ہیں تاہم عمران نیازی کو معیشت کی کوئی فکر نہیں، تاجر برادری عمران خان نیازی کو میثاق معیشت پر راضی کرلے میں اپنی قیادت کو منالوں گا۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہورہا ہے، مجھے لگتا ہے لانگ مارچ کی تاریخ پر تاریخ دینے والے عمران خان نیازی کا لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد یا راولپنڈی پہچنے سے پہلے یوٹرن لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ آرمی چیف ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے جس کے بعد نئے آرمی چیف کی تعیناتی  کے ساتھ ہی نیازی کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔ سعید غنی کا کہا کہ حکومت میں توسیع انتہائی مشکل ترین حالات میں ہوتی ہے تاہم پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ توسیع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی سب سے اہم مسئلہ ہے، سندھ میں آنے والے سیلاب نے ہماری کمر توڑ دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026196/جس-دن-آرمی-چیف-کی-تعیناتی-ہوگی-اس-عمران-خان-سیاست-ختم-ہوجائے-گی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org