QR CodeQR Code

کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کو سمجھنے لگے ہیں، وقار مہدی

22 Nov 2022 18:53

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے کہا کہ کراچی کے ان علاقوں میں بھی اب پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے جو کسی دور میں چند نام نہاد سیاسی جماعتوں کے زبردستی قبضے میں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کی شاندار تقریب کا انعقاد، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری سندھ وقار مہدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسڑکٹ سینٹرل کے صدر استاد مسرور احسن، کراچی ڈویژن کے نائب صدر و سابقہ ایم پی اے امان اللہ محسود، دل محمد، شہزاد مجید، سٹی ایریا کے تنظیم اشرف، ضلع وسطی یوتھ ونگ کے صدر جواد الحسن، پی ایس 127 پیپلز یوتھ کے جنرل سیکرٹری شاہ زمان، معیذ جیلانی، وقار قریشی، رضوان شاہ، محمد شہزاد ودیگر بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے ان علاقوں میں بھی اب پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے جو کسی دور میں چند نام نہاد سیاسی جماعتوں کے زبردستی قبضے میں تھے، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کو سمجھنے لگے ہیں اور ان کو اس بات کا بھی اچھی طرح اندازہ ہوچکا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ہے جو کراچی کی ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026198/کراچی-کے-لوگ-پیپلز-پارٹی-کو-سمجھنے-لگے-ہیں-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org