0
Tuesday 22 Nov 2022 21:10

مودی حکومت میں 30 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں، ملکارجن کھڑگے

مودی حکومت میں 30 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں، ملکارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب کے درمیان مودی حکومت نے روزگار میلہ کی شروعات کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا روزگار میلہ ہے، اس سے پہلے 22 اکتوبر کو مرکز نے پہلے روزگار میلہ کی شروعات کی تھی۔ اس دوسرے روزگار میلے میں مودی نے 71 ہزار مزید نوجوانوں کو مرکزی حکومت کی ملازمت کے لئے تقرری نامہ دیا۔ اُدھر کانگریس انتخاب کے درمیان مودی حکومت کے اس قدم کو ووٹروں کو ورغلانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ووٹروں کو ورغلانے کے لئے آج مودی 71 ہزار ’نوکری نامہ‘ بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس حکومت میں 30 لاکھ عہدہ خالی پڑے ہوں، اس کے لئے یہ ’اونٹ کے منھ میں زیرہ‘ کے برابر ہے۔ کانگریس صدر نے مرکز پر حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ سالانہ 2 کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1026200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش