0
Tuesday 22 Nov 2022 19:59

گجرات انتخابات سے قبل اسد الدین اویسی کی بی جے پی پر سخت تنقید

گجرات انتخابات سے قبل اسد الدین اویسی کی بی جے پی پر سخت تنقید
اسلام ٹائمز۔ اگلے مہینے ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے موربی برج سانحہ کے لئے برسر اقتدار پارٹی کی جواب دہی مانگی ہے۔ یہاں پر ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر گجرات کو بنانے کی سہرا بی جے پی اپنے سر باندھتی ہے تو کیوں نہیں بتاتی کہ ’موربی پل‘ کے مہندم ہونے کی وجہ کیا ہے، جس سے 140 لوگ مارے گئے ہیں اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مذکورہ کمپنی کے دولتمند لوگ پکڑے نہیں گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا ’’وزیراعظم مودی آپ کو دولتمند لوگوں سے محبت کیوں ہے۔؟‘‘

اسد الدین اویسی جو مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے لئے کچھ ووٹ بٹورنے کے لئے گجرات کے دوران پر ہیں نے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر بد انتظامی کا الزام عائد کیا ہے جس کی وجہ سے ماچو ندی پر موجود سو سال پرانا پل ٹوٹ کر گر گیا تھا۔ اس ماہ کے اوائل میں ریاستی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے کچھ ہفتوں قبل یہ واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی کے لئے واقعہ نقصان کا سبب بننے کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1026201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش