QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی

22 Nov 2022 19:21

ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے خلاف سندھ حکومت نے 28 مقدمات درج کیے، سندھ کو آصف زرداری نے غلام بنایا ہوا ہے، 14 سال سے ڈنڈے کے زور پر حکومت چلائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی راہدری ضمانت کی درخواست پر جسٹس ارشد علی کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان کی 13 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت کے بعد حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 13 دسمبر تک ضمانت منظور کرلی ہے، 2013ء سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کسی اپوزیشن لیڈر یا کسی کونسلر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے خلاف سندھ حکومت نے 28 مقدمات درج کیے، سندھ کو آصف زرداری نے غلام بنایا ہوا ہے، 14 سال سے ڈنڈے کے زور پر حکومت چلائی جارہی ہے، زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026203/پشاور-ہائیکورٹ-نے-حلیم-عادل-شیخ-کی-راہداری-ضمانت-منظور-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org