QR CodeQR Code

کل ’بھارت جوڑو یاترا‘ مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی، پرینکا گاندھی بھی شریک ہونگی

22 Nov 2022 21:11

معلومات کے مطابق راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ برہان پور ضلع سے ریاست میں داخل ہوگی اور اگلے 12 دنوں تک ریاست میں رہے گی۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی 4 دسمبر تک ریاست میں ہی رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سابق لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ 23 نومبر سے مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی۔ اس دوران پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کا بھی اس ریلی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ برہان پور ضلع سے ریاست میں داخل ہوگی اور اگلے 12 دنوں تک ریاست میں رہے گی۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی 4 دسمبر تک ریاست میں ہی رہیں گے۔ اس دوران وہ چھ اضلاع سے ہوکر گزریں گے۔ پرینکا گاندھی کے بھی اس ریلی میں شرکت کے امکان کو دیکھتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کل 23 تاریخ کو برہان پور کے بودرلی گاؤں سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ یہاں سے وہ کھنڈوا کے جھری جائیں گے۔ اگلے دن یاترا بورگاؤں سے کھنڈوا تک 24 تاریخ کو کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو راہل گاندھی کھیڑا سے مورٹکا کی یاترا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026204/کل-بھارت-جوڑو-یاترا-مدھیہ-پردیش-میں-داخل-ہوگی-پرینکا-گاندھی-بھی-شریک-ہونگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org