QR CodeQR Code

آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

22 Nov 2022 19:55

وزیراعظم ہاؤس کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور اُن کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1026206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026206/ا-صف-زرداری-کی-وزیراعظم-شہباز-شریف-سے-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org