0
Tuesday 22 Nov 2022 19:59

خیبر پختونخوا حکومت نے گریجویشن تک تعلیم مفت کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے گریجویشن تک تعلیم مفت کر دی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کر دی، جبکہ تیسرے مرحلہ میں یونیفارم اور کتب بھی فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا 83واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔ کامران بنگش نے بتایا کہ ہیلتھ اور کسان کارڈز کا اجراء ہوچکا ہے اور آج کابینہ نے انصاف تعلیمی کارڈ کی منظوری دے دی ہے، 320 کالجز کے طلبہ کو ایک سال تک فیس میں چھوٹ دی جا رہی ہے، جس پر حکومت کے ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، بی ایس طلبہ کو دو سمیسٹرز میں فیس کی چھوٹ حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کر دی ہے، کامرس اور دیگر کالج اس میں شامل ہیں، تیسرے مرحلہ میں یونیفارم اور کتب میں بھی ریلیف فراہم کریں گے، اس سے دو لاکھ 60 ہزار طلباء مستفید ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 54 نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا، پاکستان نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے اور اسے محکمہ ماحولیات قوانین کا حصہ بنایا گیا، تاکہ پارہ استعمال ریگولیٹ ہوسکے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلیو پائن اور چیڑ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، بلیو پائن 40 سے 50 اور چیڑ کی قیمت 35 سے 40 روپے کر دی گئی ہے، ڈاکٹر سید سبحان اللہ کو انوائرمینٹل ٹربیونل میں ممبر ٹیکنیکل لگایا دیا گیا ہے، ہیومیوپتھک اور حکماء کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت 430 ملین ڈالرز کا پروگرام ہے، جس میں کے پی کا حصہ 72.7 ملین ڈالر ہے، جس کی منظوری ہوگئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم میں 1312 فلیٹس کی تعمیر کے لیے معاہدہ کی منظوری ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 150 کنال اراضی پر تعمیر ہوں گے، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ میں چار کنال کے بدلے ایک کنال ڈیویلپ اراضی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ٹانک میں گومل یونیورسٹی کمپس کے لیے 100 کنال اراضی دی گئی، پکتیکا اور خوست میں زلزلے کے حوالے سے 8.8 ملین کی منظوری دی گئی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پشاور میں زیادتی اور قتل ہونے والی بچیوں کے لیے دس دس لاکھ روپے جبکہ ملک لیاقت حملہ میں شہید ہونے والوں کے لیے تیس تیس لاکھ کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1026207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش