0
Tuesday 22 Nov 2022 20:03

اہم تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات

اہم تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان وزیراعظم میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں اہم سیکيورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم تعیناتی پر پیش رفت متوقع ہے۔ ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق امور زیر غور آئے۔
خبر کا کوڈ : 1026208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش