0
Tuesday 22 Nov 2022 23:10

افغانستان کیجانب سے کرم بارڈر کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، ساجد طوری

افغانستان کیجانب سے کرم بارڈر کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، ساجد طوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کرم بارڈر کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خرلاچی اور بوڑکی کی مقام پر کرم بارڈر کی مسلسل خلاف ورزی، جارحیت اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغانستان حکومت فوری طوری پر فائرنگ بند کرے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے اجتناب کرے، کرم کی عوام اور پاک فوج اپنی سرزمین کی حفاظت اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ ساجد حسین طوری نے ایک بیان میں کہا کہ سرحد پار کے لوگ خرلاچی اور بوڑکی کی پاکستانی زمینوں پر قبضے کی ناکام کوشش نہ کریں، جارحیت اور جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے

ساجد حسین طوری نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افغانستان برادر ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام حل طلب مسائل سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں پار رہنے والے لوگوں کے درمیان زمینی تنازعات دو طرفہ جرگہ اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کیے جائیں، مسائل کا دائمی حل ہو تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جس سے دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچے۔ ساجد حسین طوری نے کہا کہ زمین کے تنازع پر افغان حکومت سے پہلے ہی جرگے اور مذاکرات کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش