QR CodeQR Code

علامہ شبیر میثمی اور زاہد اخونزادہ کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

22 Nov 2022 20:23

ملاقات میں سیلاب زدگان کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی نے زہراء اکیڈمی پاکستان کی مسلسل جاری کاوشوں کو سراہا اور اکیڈمی و تنظیمی رضا کاروں کے باہمی بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر ان کیلئے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی مذہبی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور علامہ ساجد نقوی سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔ ملاقات میں سیلاب زدگان کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی نے زہراء اکیڈمی پاکستان کی مسلسل جاری کاوشوں کو سراہا اور اکیڈمی و تنظیمی رضا کاروں کے باہمی بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر ان کے لئے دعا کی جبکہ علامہ ساجد نقوی نے سیلاب زدگان کی حوالے سے مزید اقدامات میں بھی رہنمائی کی۔ ملاقات میں تنظیمی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی غور و خوص ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1026216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026216/علامہ-شبیر-میثمی-اور-زاہد-اخونزادہ-کی-ساجد-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org