QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز پاکستان میں الٰہی اقدار کی علمبردار ہے، علامہ مقصود ڈومکی

22 Nov 2022 20:24

ڈیرہ غازی خان میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے شیاطین عالم خصوصا شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن استکباری منصوبوں اور پاکستان میں امریکی مداخلت کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہر چوٹی زیریں پہنچے تو ضلعی صدر سید انعام زیدی اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید اظہر عباس کاظمی کی قیادت میں تنظیمی کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیاسی سماجی رہنماء، علماء و ذاکرین اور تنظیمی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز پاکستان میں الٰہی اقدار کی علمبردار ہے۔ شیاطین عالم خصوصا شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن استکباری منصوبوں اور پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی عوام کی غالب اکثریت امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے اور غلامی نا منظور کا نعرہ عوام کے دل اور ضمیر کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی غریب اور پسماندہ عوام کے درد اور مشکلات کو سمجھتی ہے کیونکہ ہم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے غربت، بھوک اور افلاس کو کتابوں میں پڑھا ہے۔ وہ سیلاب جیسی آفت اور تباہی پر بھی عوام اور ووٹرز سے لاتعلق نظر آئے۔ تقریب میں علاقے کے سیاسی، سماجی رہنماء سابق ناظم وڈیرہ مہر سردار خان، وائس چیئرمین مختار خان برمانی، وائس چیئرمین عباس خان حسنانی، کونسلر کریم بخش خان وڈانی، کونسلر ساجد خان، کونسلر عطاء حسین پتافی و دیگر شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1026217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026217/ایم-ڈبلیو-وطن-عزیز-پاکستان-میں-ال-ہی-اقدار-کی-علمبردار-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org