QR CodeQR Code

آزاد خارجہ پالیسی کیلئے 26 نومبر کو باطل نظام حکومت کیخلاف قیام ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

22 Nov 2022 20:30

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ 26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی بحرانی صورت حال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں، 26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی و استحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ داخلی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے 26 نومبر کو باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے، ناعاقبت اندیشوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیئے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ عوام سے ان کے زمانے کے مقبول لیڈر لیاقت علی خان، فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کو چھین لیا جائے اور وہ Manage بھی ہو جائے، اب وہ وقت گزر چکا، اب ایسی کسی بھی حماقت پر بھرپور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا اور عوام ملک دشمنوں کو معاف بھی نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026219/ا-زاد-خارجہ-پالیسی-کیلئے-26-نومبر-کو-باطل-نظام-حکومت-کیخلاف-قیام-ضروری-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org