QR CodeQR Code

عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم نوید مہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

22 Nov 2022 22:02

ذرائع کے مطابق بار بار تفتیش بیانات میں تضاد پرکھنے کیلئے کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حقائق جانچنے کے لیے ملزم نوید مہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروائے گی۔ ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزمان سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب نصب کیمروں کی مزید فوٹیجز بھی تفتیش کا حصہ بنائی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی نے تین بار پوچھ گچھ کے بعد سچ اور جھوٹ کا تعین کرنے کیلئے ملزم نوید مہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سکیورٹی اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر فائرنگ کیوں کی؟ منصوبہ کہاں بنا؟ تین بار نوعیت بدل کر پوچھ گچھ کے باوجود ملزم نوید مہر پہلے دن دیئے جانے والے بیان پر ہی قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق بار بار تفتیش بیانات میں تضاد پرکھنے کیلئے کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حقائق جانچنے کے لیے ملزم نوید مہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروائے گی۔ ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزمان سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب نصب کیمروں کی مزید فوٹیجز بھی تفتیش کا حصہ بنائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں سکیورٹی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026234/عمران-خان-پر-حملہ-کرنیوالے-ملزم-نوید-مہر-کا-پولی-گرافک-ٹیسٹ-کرانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org