0
Tuesday 22 Nov 2022 22:24

کوئٹہ، بلوچستان کابینہ اراکین کا پولیس شہدا کیلئے 20 لاکھ کا اعلان

کوئٹہ، بلوچستان کابینہ اراکین کا پولیس شہدا کیلئے 20 لاکھ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی اراکین اور کابینہ ممبران نے اپنی تنخواہوں سے بلوچستان پولیس کے شہدا کے لئے بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس کوئٹہ میں آج شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکے لواحقین کو ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنی تنخواہ سے دس لاکھ، صوبائی وزیر أمور حیوانات حاجی اکبر آسکانی نے پانچ لاکھ اور مشیر سماجی بہبود بشریٰ رند نے پانچ لاکھ روپے بلوچستان پولیس کے شہدا کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پولیس شہدا کے لواحقین میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1026238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش