0
Tuesday 22 Nov 2022 22:51

رکنیت معطل ہونے سے متعلق کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا، نصراللہ زیرے

رکنیت معطل ہونے سے متعلق کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا، نصراللہ زیرے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت معطل ہونے سے متعلق انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا رکن ہوں۔ 1984ء سے پشتونخوا اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا رکن رہا ہوں۔ اسکے صوبائی اور مرکزی سیکرٹری کے عہدوں پر رہا ہوں۔ اسکے علاوہ پارٹی کا ضلعی سیکرٹری اور اب صوبائی سیکرٹری ہوں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہماری پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنماء خان عبدالصمد خان اچکزئی نے جو نظریات اور افکار چھوڑے ہیں، ان پر عمل کرکے پارٹی کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اپنی پارٹی رکنیت کی معطلی سے متعلق کہا کہ انہیں جماعت کی جانب سے کوئی نوٹس وغیرہ نہیں ملا ہے۔ مجھے پارٹی رکنیت معطل ہونے سے متعلق سوشل میڈیا سے معلوم ہوا۔ مجھے رسمی طور پر کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیز پر صوبائی کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہیئے۔ صوبائی ایکزیکٹیو کی اکثریت ہمارے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔ کابینہ کی اکثریت ہمارے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش