QR CodeQR Code

منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

22 Nov 2022 23:14

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی محسن داوڑ کیخلاف مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1026243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026243/منظور-پشتین-اور-محسن-داوڑ-کے-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org